خیبر پختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ شہباز حکومت کے ایک سال میں ترسیلات زر میں پانچ ارب ڈالر کی کمی آئی ہے،ان کے دور میں بیس لاکھ افراد ملک چھوڑ کر چلے گئے ۔
مشیر خزانہ مزمل اسلم نےوفاقی حکومت کےترسیلات زرمیں اضافہ کے دعوی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بانی چیئرمین کے اقتدار کے آخری مہینے میں تین ارب بارہ کروڑ ڈالرترسیلات زر آئیں،جبکہ دو ہزار بائیس میں اکتیس ارب اور تیس کروڑ ڈالرکی ترسیلات آئیں تھیں شہبازحکومت کے آتے ہی ان کے ایک ہی سال میں ترسیلات زر میں پانچ ارب ڈالر کی کمی آئی۔
مزید کہا آج پاکستانی بیروزگار کےباعث ملک چھوڑ کر جا رہے ہیں بیس لاکھ افراد دیار غیر پہنچ گئے ہیں جن میں پڑھےلکھے افراد بھی شامل ہیں،مزمل اسلم نے کہا کہ حیرت ہے کہ وزیر اعظم تین ارب ڈالر آنے پر قوم کو کس چیز کی مبارکباد دے رہے ہیں ؟
نئے جانے والے بیس لاکھ لوگوں کی آمدنی کو نہ گنا جائے تو شائد ترسیلات زر دو ارب تیس کروڑ ڈالر تک بھی نہ جاسکیں ۔