آئی سی سی انڈر19 ویمنزٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم ملائشیا پہنچ گئی
ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم کی قیادت وکٹ کیپر بیٹر کومل خان کررہی ہیں،قومی ویمنز انڈر نائنٹین ٹیم آج آرام کریں گے،ورلڈ کپ ٹورنامنٹ 18 جنوری سے 2 فروری تک ملائیشیا میں کھیلا جائے گا،
پاکستانی ٹیم گروپ بی میں شامل ہے، انگلینڈ، آئرلینڈ اور امریکا گروپ بی کی دیگر ٹیمیں ہیں،انڈر 19ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 18 جنوری سے 2 فروری تک ملائشیا میں کھیلا جائے گا
کپتان کومل خان نے کہا کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے،پوری تیاری کے ساتھ آئے ہیں،کوچز کی نگرانی میں سخت ٹریننگ کی اور امید ہے کہ ٹیم ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی دکھائے گی۔