بانی پی ٹی آئی نے9مئی کے8مقدمات میں ضمانت کیلئےلاہورہائیکورٹ سےرجوع کرلیا۔
بانی پی ٹی آئی نے اپنے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کی وساطت سے ضمانتوں کی درخواستیں دائر کی ۔ درخواستوں میں اے ٹی سی عدالت کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے،بانی پی ٹی آئی نےجناح ہاؤس حملہ کیس سمیت دیگرمقدمات میں درخواست ضمانت دائرکی
درخواست میں موقف اختیارکیاکہ ،9مئی کے روزاسلام آبادمیں نیب کی تحویل میں تھا،سیاسی انتقام کے لیے سازش کا الزام لگاکر مقدمات میں نامزدکیاگیا ،2سال سےمقدمات کاسامناکررہاہوں،انتقامی کاروائی کی جارہی ہیں،
بانی پی ٹی آئی نے استدعا کی کہ عدالت آٹھ مقدمات میں ضمانت منظورکرکےرہائی کاحکم دے،لاہورکی انسداددہشتگردی عدالت نےبانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی8درخواستیں مستردکردی تھیں، بانی پی ٹی آئی پر لاہور میں 9 مئی کے کل 12مقدمات درج ہیں،انکی 4مقدمات میں ضمانتیں منظورہوچکی ہیں۔