وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےیوم یکجہتی کشمیر کےموقع پر اپنےپیغام میں کہاکہ پاکستان کا ہر فرد نہتےکشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے،پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کےساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور ان کے جائز حقوق کی جدوجہد میں ہر فورم پر ان کی حمایت جاری رکھے گی۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اپنے پیغام میں کہاکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور بھارت کا غیر قانونی قبضہ کشمیری عوام کی آزادی کے راستےمیں رکاوٹ ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے ذریعے مسئلہ کشمیر کا پرامن حل چاہتا ہےاورکشمیری عوام کی سیاسی،اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھےگا۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کا حق حاصل ہے اور پاکستان ہمیشہ ان کی آواز بن کر ان کی جدوجہد کا حصہ رہے گا،انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ صرف کشمیریوں تک محدود نہیں بلکہ پورے خطے کے استحکام سے جڑا ہوا ہے اور تنازعہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا خواب حقیقت میں نہیں بدلے گا۔