جنوبی وزیرستان کے علاقہ وانا میں فرنٹیئرکور خیبر پختونخوا (ساؤتھ) کے زیر انتظام وانا پبلک اسکول میں سالانہ یوم والدین کی شاندار تقریب منعقد ہوئی۔
،تقریب میں طلبہ نےٹیبلوز،تقریری مقابلے اورملی نغمے پیش کئے،تقریب کے مہمان خصوصی مقامی کمانڈر تھے،جبکہ والدین اور مقامی معززین کی بڑی تعداد نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
مہمانِ خصوصی نےطلبہ کی نصابی اور غیرنصابی سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے۔
والدین نےاس شاندارتقریب کے انعقاد پراسکول انتظامیہ کی تعریف کی اوراس اقدام کو علاقے کی تعلیمی ترقی کے لیےایک اہم اورمثبت قدم قراردیا،وانا پبلک اسکول ایف سی خیبر پختونخوا (ساؤتھ) کے تعاون سے 2020 میں وانا میں قائم کیا گیا۔
ادارہ خواتین کے لیےعلیحدہ سیکشن،جدید سائنس و کمپیوٹر لیبز، اورغیر نصابی سرگرمیوں کی سہولیات فراہم کرتا ہے،یتیم اور مستحق بچوں کو مفت تعلیم کی فراہمی کے ذریعے یہ اسکول علاقے میں تعلیمی انقلاب کی روشن مثال بن چکا ہے۔