ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کرتے ہوئے خوارج کے سرغنہ شفیع اللہ عرف شفیع سمیت پانچ امن دشمنوں کو منطقی انجام تک پہنچا دیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مدی میں کامیاب کارروائی کی۔ آپریشن میں خوارج کے سرغنہ شفیع اللہ عرف شفیع سمیت پانچ خارجی دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ مارے گئے خوارج سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔ ہلاک ہونے والے خوارج سیکیورٹی فورسز اور عام شہریوں کیخلاف تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے۔۔ علاقے میں مزید خوارج کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظرکلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ سیکیورٹی فورسزملک سے دہشتگردی کی لعنت کےمکمل خاتمےکیلئے پرعزم ہیں۔