پاکستان میں کم از کم تنخواہ ایک ہزار ڈالر کے مساوی کرنے کیلئے آئینی درخواست سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دائر کردی گئی۔
مقامی وکیل فہمید نواز انصاری کی جانب سے دائر کی جانے والی درخواست میں وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں کو فریق بنایا گیا ہے ۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پاکستان برطانوی کالونی رہا اور وہی قوانین یہاں پر لاگو ہیں، عدالتی کیسوں میں بھی امریکا اور برطانوی عدالتوں کے فیصلوں کو مانا جاتا ہے۔
امریکا اور برطانیہ کے قوانین کو بھی پاکستان میں مانا جاتا ہے، پاکستان میں بھی برطانوی اور امریکی لیبر قوانین ہونے چاہئے ، امریکا اور برطانیہ میں کم از کم تنخواہ ایک ہزار ڈالر مقرر ہے۔
درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت پاکستان میں کم از کم تنخواہ ایک ہزار ڈالر مقرر کرنے کا حکم دے۔