آل راؤنڈ سلمان علی آغا نے اپنے بیان میں کہا چیمپئنز ٹرافی کے لیے تیار ہیں، پی ایس ایل میں گزشتہ سال کی طرح پرفارمنس دینے کی کوشش کرینگے۔
آل راؤنڈ سلمان علی آغا نےمیڈیا سےگفتگوکرتےہوئےکہا اسلام آباد یونائیٹڈ دفاعی چیمپئن ہے اس پر پریشر زیادہ ہوگا، پی ایس ایل میں ہمیں پتا ہےکونسے کھلاڑی پک کرنے ہیں،تیاری مکمل ہے،اسلام آباد یونائیٹڈ میں فہیم اشرف کی کمی پوری نہیں کرسکتے۔
صائم ایوب کی رپورٹس تو یہی ہیں کہ وہ چیمپئنز ٹرافی سےقبل ٹھیک ہوجائے گا،بولنگ پرکافی کام کیا تھا اسکے رزلٹس اچھے آئے ہیں،بیٹنگ میں کسی بھی نمبر پر کھیلنے پر کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہوتی