سٹیٹ بینک کے گورنر جمیل احمد نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ نئی مانیٹری پالیسی جنوری میں ہی جاری کی جائے گی ۔
گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے سماء نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شرح سود کے اعلان کی ابھی حتمی تاریخ کا فیصلہ نہیں ہواہے ،کل تک فیصلہ کر لیں گے ۔ شرح سود کا اعلان گورنر سٹیٹ بینک کی جانب سے پریس کانفرنس میں کیا جائے گا ۔
یہاں آپ کو یہ بھی بتاتے چلیں کہ ماہرین کو مہنگائی کی رفتار میں کمی پر شرح سود میں مزید ایک فیصد کمی کی توقع ہے ، اس وقت بنیاد ی شرح سود 13 فیصد پر ہے جبکہ وزیراعظم شہبازشریف شرح سود میں مزید کمی کا اشارہ بھی دے چکے ہیں ۔