سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا سے متعلق شیرافضل مروت کی بیان بازی پرپارٹی قیادت سلمان اکرم راجا کے ساتھ کھڑی ہوگئی ۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے سلمان اکرم راجا پر تنقید کی۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی جانب سے شیر افضل مروت کے بیان پر برہمی کا اظہار کیا گیا ہےجبکہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سلمان اکرم راجا کی بطور سیکرٹری جنرل تقرری پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے۔
سلمان اکرم راجہ کی تقرری براہ راست بانی چئیرمین نے کی ہے بانی کی ہدایات ہی پارٹی کا آئین ہوتا ہے۔
ایڈیشنل سیکرٹری جنرل فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ ابھی تک ڈسپلنری کارروائی کی کوئی ہدایت مجھ تک نہیں آئی ہدایت آئی تو کارروائی ضرور کریں گے۔