سرگودھا میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کے واقعہ میں چارافراد جاں بحق گیارہ شدید زخمی ہوگئےہیں۔
سرگودھا میں خوشاب روڈ پرفائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے،جہاں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کرکے 4افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا،فائرنگ سے گیارہ افراد زخمی بھی ہوئے۔
زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا،دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،پولیس نے ملزمان کی تلاش کیلئے آپریشن شروع کردیا۔