پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ حکومت سے مزاکرات کی تیسری نشست میں جوڈیشل کمیشن کی تشکیل بڑا لازمی جز ہے ،اس حکومت کا سیم پیج نہیں بلکہ پورا رجسٹر پھٹ جائے گا۔
پشاور سول سیکرٹریٹ کے اطلاع سیل میں ہونے والی پریس کانفرنس میں شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی تیسری نشست کے اندر فارمیشن آف دا جوڈیشل کمیشن بڑا جز ہوگا اور جوڈیشل کمشن کی تشکیل مذاکرات کو آگے لے کر چلے گی۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات بہت اہم ہے اور بہتر ہے کہ تیسری نشست سے قبل یہ ہوجائے ، یہ ایک ملاقات انشور نہیں کراسکتے جہاں ان کا چیف منسٹر موجود ہے ، تو اس سے مذاکرات پر ایک بڑا سوالیہ نشان آجاتا ہے۔
شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ ہم ڈیل مانگ رہے ہیں نہ اپنے ذات کے لئے کچھ مانگ رہے ہیں ، کوئی بیک ڈور کام نہیں کرتے جو چھپائیں ، ڈیمانڈ کی جو کاپی ان کو دینگے وہ میڈیا کو بھی دیں گے ، اس حکومت کا سیم پیج نہیں بلکہ پورا رجسٹر پھٹ جائے گا۔