انسداددہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی کے150سےزائدکارکنان کی ضمانتیں منظورکر لی ہیں۔
انسدادِدہشتگردی عدالت کےجج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نےدرخواستوں پرمحفوظ فیصلہ سنایا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے26 نومبرکےاحتجاج پردرج مقدمات میں انسداددہشتگردی عدالت نے 150سے زائد کارکنان کی ضمانتیں منظور کر دی ہیں تحریک انصاف کے10سےزائدکارکنوں کی ضمانتیں مسترد کر دی گئی ہیں۔
پی ٹی آئی وکلاء نے20 سے زائدکارکنان کی درخواست ضمانت واپس لی تھیں پی ٹی آئی کارکنان پرتھانہ کھنہ، مارگلہ، سیکرٹریٹ، شمس آباد، نون و دیگرمیں مقدمات درج ہیں۔