ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے۔
سیلیکشن کمیٹی کی اہم میٹنگ سینئرممبر سلیکشن کمیٹی عاقب جاوید کے وطن واپسی پر ہوگی،عاقب جاوید قومی ٹیم کے ہمراہ کل پاکستان واپس پہنچ رہے ہیں۔
سلیکشن کمیٹی ویسٹ انڈیز کیخلاف تین روزہ میچ کیلئے منتخب شاہینز ٹیم کے کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ بھی لے گی،قومی ٹیسٹ ٹیم میں انجری کا شکار صائم ایوب کی جگہ متبادل کھلاڑی شامل کیا جائیگا۔
اوپننگ بلے باز امام الحق کی قومی ٹیم میں واپسی کا امکان ہے،قومی ٹیم میں آف سپنر ساجد خان کی بھی واپسی کا امکان ہے،قومی فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا جائیگا۔
سیلیکشن کمیٹی قومی کرکٹر عبداللہ شفیق کو ڈراپ کرسکتی ہے،پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 17 جنوری سے ملتان میں شروع ہوگا۔