پی سی بی نے پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان سہ فریقی سیریز کا مقام تبدیل کردیا، ٹرائی نیشن سیریز اب ملتان کے بجائے کراچی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔
پی سی بی کے مطابق سہ فریقی سیریز دوسرے ہفتے میں کھیلی جائے گی، نیشنل اسٹیڈیم اور قذافی اسیٹڈیم میں تیاریوں کے پیشِ نظر سہ فریقی سیریز کو منتقل کیا گیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق یہ فیصلہ اپ گریڈیڈ شدہ اسٹیڈیمز کی تیاری سے متعلق پی سی بی کی صلاحیتوں کا مظہر ہے، اسٹیڈیمز کے ترقیاتی کام مقررہ وقت میں مکمل کرلئے جائیں گے۔
واضح رہے کہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں تماشائیوں کی گنجائش 35 ہزار کردی گئی ہے۔