کراچی میں ایف آئی اے کا اسمگلنگ اور حوالہ ہنڈی کے خلاف کریک ڈاون کے دوران 1کروڑ سے زائد مالیت کے موبائل برآمدکر لئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے صدر میں الیکٹرانک مارکیٹ پر چھاپہ مارا۔ اسمگل اور چوری شدہ ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کے ڈھائی سو موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔
چھاپے کے دوران عمار پراچہ اور محمد عدنان نامی 2ملزمان گرفتار شامل ہیں۔ ملزمان اسمگل اور چوری شدہ موبائل فونز کے آئی ایم ای آئی نمبرجدید سافٹ ویئر کے ذریعے تبدیل کرتے تھے پی ٹی اے کے سسٹم میں پہلے سے رجسٹرڈ موبائل فون نمبرز کا ڈیٹا بھی ملزمان سے برآمد ہوا ہے۔
ایف آئی اے ڈپٹی ڈائریکٹرجاوید بلوچ کے مطابق ملزمان نے جعل سازی کے ذریعے پی ٹی اے کو پانچ کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا ہے برآمدموبائل فونز میں برطانیہ سے چوری شدہ فون بھی شامل ہیںملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
خیال رہے کہ ایف آئی اے ڈیپارٹمنٹ نے ملک بھر میں کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ ہر چھوٹے بڑے شہر میں ایف آئی اے کارروائیاں جاری ہیں اور ملزمان کی گرفتاریاں بھی عروج پکڑ چکی ہیں۔ ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے پاکستانی اداروںنے تمام غیر قانونی سرگرمیوں پر نظر رکھی ہوئی ہے۔