لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کرنے کیخلاف کیس کی سماعت 21 جنوری تک ملتوی کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کرنے کیخلاف کیس کی سماعت کے دوران آمنہ عروج اور حسن شاہ سمیت 12 ملزمان کوجیل سے عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ دو پولیس اہلکار بھی بطور گواہ پیش ہوئے ۔
کیس میں اب تک چھ ملزمان نے وکلاء کی خدمات حاصل نہیں کی ہیں، ملزمان کے پاس وکیل نہ ہونے پر شہادت قلمبند نہیں ہو سکی ، عدالت نے گواہان کو آئندہ سماعت پر پیشی کیلئے پابند کر دیا ۔