سعودی عرب میں لمبے کانوں والابکری کا بچہ ساٹھ ہزار سعودی ریال میں فروخت ہو گیا۔
سعودی عرب میں ایک بکرے کی قیمت 44 لاکھ روپے، جی بلکل لمبے کانوں والی منفرد کمسن بکرا 60 ہزار ریال میں نیلام جس کی قیمت پاکستانی روپوں میں 44 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔
سعودی عرب میں لمبے کانوں والا بکرا سعودی لوگوں کو اتنی بھا گیا کہ ہر کوئی اسے حاصل کرنے کی کوشش میں لگ گیا لمبے کانوں والے اس منفرد بکرے کی فروخت کے لیے نیلامی کی خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
بکرے کے حصول کے لیے بولی لگائی گئی تاہم ایک سعودی شہری نے 60 ہزار سعودی ریال میں بکرے کو خرید لیا جو پاکستانی روپوں میں یہ قیمت 44 لاکھ 10 ہزار روپے کے لگ بھگ بنتی ہے۔
یہ بکرا اپنی خاص شکل و صورت کی وجہ سے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا اور نیلامی میں دلچسپی رکھنے والوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
یہ واقعہ سعودی عرب میں منفرد جانوروں کی خرید و فروخت کے شوق کی عکاسی کرتا ہے، جہاں لوگ ایسے مخصوص جانوروں کے حصول کے لیے بڑی رقمیں خرچ کرنے کے لیے تیار رہتے ہیں۔