چاغی بلوچستان میں نیشنل ریسورسز لمیٹڈ نے تانبے اور سونے کے ذخائر کی دریافت کرلئے۔
نیشنل ریسورسز لمیٹڈ کے دستاویز کے مطابق گزشتہ 18 ماہ میں 16 ممکنہ ذخائر کی نشاندہی کرلی ہے۔ این آر ایل اب تک 3 ہزار 517 میٹر گہرائی تک 13 ڈائمنڈ ڈرل ہولز مکمل کرچکی ہے۔
اعلامیے کے مطابق تمام ڈرل ہولز میں معدنیات کے ذخائر کا پتہ چلا ہے ۔ دوسری جانب این آر ایل نے ایک اور معدنی کان سے ملحق لیڈ-زنک ایکسپلوریشن کا لائسنس بھی حاصل کرلیا۔
دستاویز میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نئی لیز پر کام کرنے کیلئے او جی ڈی سی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔ مستقبل میں قومی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو اس پراجیکٹ میں شامل کیا جائے گا۔