مسلسل دو روز کی گراوٹ کے بعد پاکستان میں آج سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 3 ہزا ر روپے فی تولہ اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد قیمت 3 لاکھ 21 ہزار روپے پر پہنچ گئی ہے جبکہ 10 گرام کی قیمت میں 2572 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیاہے جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 75 ہزار 205 روپے ہو گئی ۔
22 قیرات دس گرام سونے کی قیمت 2358 روپے بڑھنے کے بعد 2 لاکھ 52 ہزار 280 روپے ہو گئی ۔ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 30 ڈالر اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 3040 ڈالر فی اونس پر پہنچ چکی ہے ۔