صدر مسلم لیگ (ق) چوہدری شجاعت اور ترجمان جمعیت علماء اسلام (ف) اسلم غوری نے نواز شریف کی وطن واپسی کا خیر مقدم کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق صدر مسلم لیگ (ق) چوہدری شجاعت نےنوازشریف کی وطن واپسی کو خوش آئند کہاہےملکی مسائل کے حل کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا۔
چوہدری شجاعت نے پارٹی رہنما چوہدری امتیاز رانجھا سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالات کا تقاضا ہے کہ سیاسی مفاہمت کو فروغ دیا جائےتمام سیاستدان مل بیٹھ کر ملک کے مسائل کا حل نکالیں۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف تجربہ کار سیاستدان ہےامید ہے مفاہمت کا راستہ اختیار کریں گےاس وقت ملک کو قومی یکجہتی اور مفاہمت کی چوہدری شجاعت حسین کا مزید کہنا تھا کہ اشد ضرورت ہےمعیشت بحال، بیروزگاری اور مہنگائی کے خاتمے کےلئے محنت کرنا ہوگی تمام سیاستدان ذاتی مفادات بھلا کر ملک کےلئے کام کریں۔
دوسری جانب ترجمان جمعیت علماء اسلام (ف) اسلم غوری نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کے قائد میاں محمدنواز شریف کو وطن آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔
ترجمان اسلم غوری نے کہا کہ سیاسی جماعتیں رسہ کشی بند کردیں،ملک متحمل نہیں ہو سکتا۔ملکی معاشی صورتحال دگرگوں ہےتمام سیاسی جماعتوں کو ملکر ملک کو بحران سے نکالنا ہوگا،سیاسی جماعتوں کی چپقلش ملک کیلئے نقصان دہ ہے۔
خیال رہے کہ تین مرتبہ کے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف 4 سالہ خود ساختہ جلاوطنی ختم کرکے لندن سے براستہ دبئی پاکستان پہنچ گئے، نواز شریف لاہور ایئرپورٹ سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے شاہی قلعہ پہنچے، جہاں شہباز شریف سمیت ن لیگ کے دیگر رہنماؤں نے ان کا استقبال کیا۔نواز شریف اور دیگر ن لیگی رہنماؤں نے مینار پاکستان جلسے کیلئے روانگی سے قبل نماز مغرب ادا کی، جس کے بعد وہ جلسے کیلئے گاڑی کے ذریعے مینار پاکستان پہنچیں گے۔