انڈونیشیا کے صدر کے دورہ پاکستان کا شیڈول طے پاگیا۔ انڈونیشیا کے صدر کے دورے کے دوران متعدد معاہدوں پر دستخط بھی ہوں گے۔
انڈونیشیا کے صدر پرابوو سبیانتو 26 جنوری کو اسلام آباد پہنچیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور صدر پراوو کے درمیان ون آن ون میٹنگ ہوگی۔ انڈونیشیاکے صدر پرابوو سبیانتو صدر آصف زرداری سے بھی ملاقات کریں گے۔
انڈونیشیا کے صدر کو دورے کی دعوت وزیراعظم شہباز شریف نے دی تھی، انڈونیشیا کے صدر پرابوو سبیانتو کی 27 جنوری کو اہم مصروفیات ہوں گی۔
پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوں گے، دونوں ممالک میں آزاد تجارت کے معاملات آگے بڑھانے پر بات ہو گی۔