پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان رہا، تیزی اور مندی کے درمیان ہنڈریڈ انڈیکس کا اختتام 1331 پوائنٹس کمی سے ایک لاکھ 16 ہزار 255 پوائنٹس پر آگیا۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج تیزی اور مندی کا ملا جلا رجحان رہا، ہنڈریڈ انڈیکس اسٹاک مارکیٹ میں دوران ٹریڈنگ 1645 پوائنٹس کی مندی ہوئی تو انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار اور ایک لاکھ 16 ہزار کی نفسیاتی حد سے نیچے آگیا، تاہم ایک موقع پر ریکوری ہوئی اور اسٹاک مارکیٹ نے 1128 پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ 18 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کرلی۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں اختتام کے قریب ایک بار پھر مندی کا رجحان غالب آیا اور انڈیکس 1400 پوائنٹس کی مندی کے بعد ایک بار پھر ایک لاکھ 16 ہزار سے نیچے آگیا۔
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کا اختتام 1331 پوائنٹس کمی پر ہوا، انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار 255 پوائنٹس پر آگیا۔
رپورٹ کے مطابق کاروبار کے دوران ایک موقع پر ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ 18 ہزار 735 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر گیا جبکہ ایک لاکھ 15 ہزار 941 پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیا۔
پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق پی ایس ایکس میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز 25 ارب 94 کروڑ 17 لاکھ 75 ہزار 252 روپے کے 36 کروڑ 98 لاکھ 27 ہزار 568 شیئرز کا کاروبار ہوا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج جمعہ کو ایک لاکھ 17 ہزار 586 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔