وزیراعظم شہباز شریف کی متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیاگیا۔
وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای )کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی ملاقات رحیم یار خان میں ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے اقتصادی،سیاسی اور ثقافتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے مشترکہ عزم کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم نے پاکستان کی ترقی میں متحدہ عرب امارات کے اہم کردار کی تعریف کی۔ قابل تجدید توانائی، ٹیکنالوجی، بنیادی ڈھانچے کی تعمیر و تجدید اور پیشہ ورانہ تربیت کے فروغ جیسے شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے لیے پاکستان کا عزم دہرایا۔
شیخ محمد بن زائد النہیان نے پاکستان کے ساتھ کان کنی، معدنیات اور زراعت کے شعبوں میں تعاون کیلئے گہری دلچسپی ظاہر کی، معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی متحرک قیادت کی بھی تعریف کی۔
یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے کہا کہ نئی اقتصادی قوت نے دو طرفہ سرمایہ کاری اور تعاون میں اضافے کے امکانات پیدا کیے ہیں۔