کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کیخلاف پاکستان ٹیم بولنگ کے بعد بیٹنگ میں بھی ناکام ہوگئی، پوری ٹیم محض 194 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، فالو آن کا شکار، جنوبی افریقا نے بیٹنگ کی دعوت دیدی، بابر اعظم 58 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، ربادا نے 3 شکار کئے۔
کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کے پہلی اننگز کے 615 رنز کے جواب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم صرف 194 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، قومی ٹیم کو فالو کا آن کا سامنا کرنا پڑے گا۔
پاکستان ٹیم کو فالو آن سے بچنے کیلئے 416 رنز بنانے تاہم وہ 194 رنز پر ڈھیر ہوگئے، قومی ٹیم کو پہلی اننگز میں 421 رنز خسارے کا سامنا ہے۔
پاکستان نے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے تیسرے دن اپنی پہلی ادھوری اننگز 64 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کی، بابر اعظم 58 رنز بان کر پویلن لوٹ گئے جبکہ محمد رضوان 46 رنز ہی بناسکے۔
شان مسعود 2، کامران غلام 12، سعود شکیل صفر، سلمان آغا 19، عامر جمال15، خرم شہزاد 14 اور میر حمزہ 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، محمد عباس بغیر کوئی رن بنائے ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستانی اوپنر صائم ایوب پہلے ہی دن انجری کا شکار ہوکر میچ سے باہر ہوگئے تھے، وہ بیٹنگ کیلئے نہیں آئے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے ربادا نے 3، مفاکا اور کیشو مہاراج نے 2، 2، مارکو ہینسن اور ویان مولڈر نے ایک ایک شکار کیا۔