آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزدگی کا اعلان کردیا، مردوں میں پیٹ کمنز، جسپریت بومرا اور ڈین پیٹرسن جبکہ خواتین میں سمرتی مندھانا، ملابا اور انابیل سدرلینڈ شامل ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے دسمبر کیلئے پلیئر آف دی منتھ (میل) کیلئے نامزدگیوں کا اعلان کردیا، جس میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز، بھارت کے جسپریت بومرا اور جنوبی افریقا کے ڈین پیٹرسن شامل ہیں۔
پلیئر آف دی منتھ خواتین کیلئے بھارتی ویمنز کرکٹر سمرتی مندھانا، جنوبی افریقا کی نونکولو لیکو ملابا اور آسٹریلیا کی انابیل سدرلینڈ شامل ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل دسمبر کے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان چند روز میں کرے گا۔