ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے زرعی شعبہ استحکام کی جانب گامزن ہے۔
تل کے بیجوں کی برآمدات میں 366 فیصد اضافہ ہوگیا۔ سالانہ برآمدات ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں پاکستان دنیا کا تیسرا بڑا برآمد کنندہ بن گیا۔
تل کے بیجوں کی پیداوار 455 فیصد اضافے کے ساتھ سالانہ ایک اعشاریہ ایک ملین ٹن تک پہنچ گئی ہے ۔ تل کے بیجوں کی برآمدات میں اضافے سے پاکستانی معیشت کو مستحکم اور درآمدات کم کرنےمیں مدد ملی۔
وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر حسین کے مطابق تلوں کی پیداوار نے پاکستان کی معیشت کو نئی رفتار دی ہے ۔ تلوں کی پروسیسنگ ٹیکنالوجیز میں بہتری سے مصنوعات کی معیاری پیداوار میں مزید اضافہ متوقع ہے۔
تل کے بیجوں کی عالمی سطح پر تشہیر میں وزارتِ تجارت نےبھی فعال کردار ادا کیا۔ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے حکومت تلوں کی پیداوار اور مارکیٹ تک رسائی میں مزید اضافے کے لیے پرعزم ہے۔