پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں زبردست ریکوری،اسٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ پندرہ اور ایک لاکھ چودہ ہزار پوائنٹس کی دو حدیں بحال ہوگئی۔
انرجی اورآئل سیکٹر کےشیئرزمیں خریداری سےمارکیٹ سنبھل گئی،ہنڈریڈ انڈیکس چارسو پوائنٹس کمی کےبعد ایک لاکھ پندرہ ہزار آٹھ سو پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے
ای اینڈ پی پالیسی میں ترمیم کانوٹیفکیشن جلد جاری ہونےکی خبرکامارکیٹ پرمثبت اثر ہوا،ترمیم سے تیل و گیس کی کمپنیاں 35 فیصد گیس نجی شعبے کو بیچ سکیں گی۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں کاروبارکا مثبت آغاز منفی رجحان میں تبدیل ہوا، جس کے بعد اسٹاک مارکیٹ 116000 ،115000 اور 114000 پوائنٹس کی حدیں برقرار نہ رکھ سکی، دوران ٹریڈنگ مارکیٹ میں 2500 پوائنٹس سے زائد کی مندی ریکارڈ کی گئی،جہاں ہنڈریڈ انڈیکس 2600 پوائنٹس گر کر 113650 پوائنٹس پر گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ 1 لاکھ 16 ہزار 735 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔