مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی وطن واپسی پر پاکستان تحریک انصاف ردعمل سامنے آگیا۔
پی ٹی آئی کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا کہ قومی مجرم کی وطن واپسی کیلئے آج ریاست نے شرم، حیا، قانون اور انصاف کو اپنے ہاتھوں سے دفن شفاف، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کا فوری انعقاد ہی پاکستان کے مسائل کو حل کر سکتا ہے کردیا ہے۔
ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ چیئرمین عمران خان نے آج سے 27 برس قبل جرم اور ریاست کے مابین اسی اشتراکِ بَد کے خلاف بے مثال سیاسی جدوجہد کا فیصلہ کیا، عمران خان کی قیادت میں آج قوم ملک کو سازش،طاقت اور چوروں، ٹھگوں، دھوکے بازوں اور بے حمیت مافیاز کے اشتراک سے فتح کرنے والی قوتوں کے سامنے شعور سے لیس ہوکر اپنے پورے قد سے کھڑی ہے۔