استحکام پاکستان پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری وایم پی اے شعیب صدیقی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اور استحکام پاکستان پارٹی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے دن رات محنت کررہی ہے۔
ایم پی اے شعیب صدیقی نے اپنے انتخابی حلقے پی پی ایک سو انچاس کی یوسی ایک سو پینسٹھ میں ڈویلپمنٹ پلان کے تحت ترقیاتی کاموں کا افتتاح افتتاح کیا۔اس موقع پرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئےان کاکہنا تھا کہ وفاقی وزیرعبدالعلیم خان، وزیراعلی پنجاب مریم نوازاور حمزہ شہبازعوامی فلاح و بہبود کے لئے سرگرداں ہیں ۔ان کی کوشش ہے عوام کی مشکلات کوکم کیا جاسکے جبکہ ترقیاتی منصوبوں کے لئے اربوں روپے جاری کئے جاچکے ہیں۔شعیب صدیقی کا کہنا تھا پی پی ایک سو پچاس سمیت پورے پنجاب میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں اور عوام کو صاف پانی ، بجلی اور گیس کی فراہمی مزید بہتر بنانے کے لئے عوامی پراجیکٹس پر کام جاری ہے۔