پشاور کے علاقے تہکال میں کارپرنامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کردی گئی،جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔
پشاور پولیس کا کہنا ہے تہکال کہ ملزمان کی جانب سے کار پر فائرنگ کی گئی ہے، فائرنگ سے گاڑی میں موجود پانچ افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے،جبکہ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے،جبکہ ورسک روڈ، دیگی کے علاقوں میں پولیس کو الرٹ کردیا گیا۔