پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ ن کے درمیان پنجاب میں پاور شیئرنگ کےمعاملے پر دونوں جماعتوں کی کوآرڈی نیشن کمیٹیوں کا اجلاس آئندہ ہفتے طلب کیاجائے گا،پیپلزپارٹی کی کوارڈی نیشن کمیٹی کااجلاس ہفتےکومتوقع ہے۔
ذرائع کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات کے مطابق پاورشیئرنگ اجلاس سے پہلے پیپلزپارٹی کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اہم اجلاس ہوگا۔
کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس کل بلائے جانے کا امکان متوقع ہےکل بلائے جانے والے اجلاس میں ن لیگ سے پنجاب میں پاور شئیرنگ فارمولے کو حتمی شکل دی جائے گی پیپلز پارٹی کل کے اجلاس میں پنجاب میں اپنی پارٹی کے رہنماوں کی فہرست مرتب کرے گی ۔
پیپلز پارٹی پنجاب کے مختلف اضلاع میں اپنے لا افسران کی تعیناتی کے حوالے سے بھی حتمی فہرست مرتب کرے گی رہنماؤں اورلا افسران کی فہرستیں آئندہ اجلاس میں ن لیگ کی کوآرڈینیشن کمیٹی کو دی جائے گی اور کوآرڈینیشن کمیٹیوں کے اجلاس میں پیپلز پارٹی پنجاب میں دیگر تحفظات سے بھی ن لیگ کو آگاہ کرے گی۔