سیکیورٹی فورسز نے 12 جنوری کو قلات میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کرتے ہوئے 4 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے فتنہ الہندوستان کے ٹھکانے کے گھیراؤ کے بعد شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 4 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ، دہشتگردوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، ہلاک دہشتگرد علاقے میں متعدد دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے، علاقے میں دہشتگردوں کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظر کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انسدادِ دہشتگردی مہم جاری رہے گی۔





















