پاکستان سپر لیگ 10 کیلئے سری لنکا کے اسپیشلسٹ بیٹر پاتھم نسانکا نے بھی سائن اپ کرلیا۔
پی ایس ایل انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سری لنکا کے اسپیشلسٹ بیٹر پاتھم نسانکا نے بھی پاکستان سپر لیگ 10 کھیلنے پر رضا مندی ظاہر کردی، انہوں نے خود کو ڈرافٹنگ کیلئے رجسٹر کرالیا۔
سری لنکن بیٹر نے اب تک مجموعی طور پر 128 ٹی 20 میچز میں ایک سنچری اور 24 نصف سنچریوں کی بدولت 3 ہزار 328 رنز بنائے ہیں، ان کا بہترین اسکور 119 رنز ہے، وہ مختصر ترین فارمیٹ میں 355 چوکے اور 77 چھکے لگاچکے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 10 کی ڈرافٹنگ تقریب 11 جنوری کو ہوگی، جس کیلئے پہلے گوادر کا انتخاب کیا گیا تھا تاہم تازہ اطلاعات کے مطابق اب تقریب لاہور میں منعقد کی جاسکتی ہے۔