پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جاری مثبت رجحان منفی میں تبدیل ہوگیا،کاروباری ہفتے کے آخری روزپاکستان اسٹاک مارکیٹ 117000 اور 116000 پوائنٹس کی دو حدیں گنوابیٹھی ۔
کاروباری ہفتے کےآخری روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت تیزی کارجحان دیکھا گیا،دوران ٹریڈنگ مارکیٹ میں 700 پوائنٹس کی تیزی بھی دیکھی گئی،تاہم تھوڑی دیر کے بعد مثبت رجحان مندی میں تبدیل ہوگیا، جہاں ہنڈریڈ انڈیکس 1244پوائنٹس گر کر 115875 پوائنٹس پرآ گیا ہے۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ 1 لاکھ 17 ہزار پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔