ملک کے بالائی علاقوں میں شدید دھند کے باعث فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہے، مختلف شہروں میں 5 پروازیں متبادل ایئرپورٹس پر اتار دی گئیں، موسم خرابی کے باعث 3 پروازیں منسوخ جبکہ 41 تاخیر کا شکار ہیں۔
ملک کے بالائی علاقوں میں شدید دھند کے باعث فلائٹ آپریشن بھی شدید متاثر ہے، 5 پروازیں متبادل ایئرپورٹس پر اتاری گئی ہیں جبکہ خراب موسم کیوجہ سے 3 پروازیں منسوخ اور 41 کی روانگی تاخیر کا شکار ہے۔
حکام کے مطابق کراچی سے لاہور کیلئے پرواز پی اے 401 منسوخ کردی گئی، اسلام آباد سے گلگت کی پروازیں پی کے 601 اور602 بھی منسوخ کردی گئیں۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق کویت سٹی سے سیالکوٹ کی پرواز پی کے 240 لاہور اتار دی گئی، دھند کے باعث جدہ فیصل آباد کی پرواز پی کے 764 بھی لاہور اُتار لی گئی، جدہ سے لاہور کی 2 پروازیں ایس وی 738 اور ایف ایل 587 کی اسلام آباد میں لینڈنگ ہوئی جبکہ دبئی سے لاہور کی پرواز ای آر 724 کو بھی اسلام آباد میں اُتار لیا گیا۔
حکام نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایئرپورٹ آنے سے قبل اپنی فلائٹ کا شیڈول معلوم کرلیں تاکہ کسی بھی پریشانی سے بچا جاسکے۔