پنجاب کے ضلع کوٹ ادو میں رواں سال 2025 کا پہلا اور دلچسپ مقدمہ سرکاری نرخ سے زائد قیمت پر امرود فروخت کرنے والے خوانچہ فروش کے خلاف درج کرلیا گیا۔
کوٹ ادو کے سٹی پولیس سٹیشن میں رواں سال کی پہلی ایف آئی آر 1/25 درج ہوچکی ہے تاہم اس میں دلچسپ امر یہ ہے کہ یہ ایف آئی آر 20 روپے کلو مہنگے امرود فروخت کرنے والے خوانچہ فروش کے خلاف درج ہوئی۔
ایف آئی آر پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت اسسٹنٹ کمشنر محمد اصغر اقبال لغاری کی مدعیت میں مرزا ارشاد بیگ کے خلاف درج کی گئی ہے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق پرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے امرود کے نرخ 100 روپے کلو مقرر کیے گئے تھے لیکن خوانچہ فروش 120 روپے کلو کی قیمت پر فروخت کر رہا تھا۔