مسلم لیگ ( ن ) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے استقبال کے لیے اٹک بار کے وکلا بھی لاہور روانہ ہوگئے۔
یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف خود ساختہ جلا وطنی کے بعد آج وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔
پاکستان واپسی سے قبل دبئی ایئرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر نواز شریف کا کہنا تھا کہ آج چار سال بعد پاکستان جا رہا ہوں، پاکستان کے حالات دیکھ کر دل بہت اداس ہے، 2017 کے مقابلے میں حالات بہتر نہیں ہیں جس سے بہت دکھ ہوتا ہے۔
نواز شریف کی وطن واپسی پر ان کے استقبال کے لیے قافلے پورے پاکستان سے لاہور پہنچ رہے ہیں۔
اٹک ڈسٹرکٹ بار کے وکلا بھی سابق وزیر اعظم کے استقبال کے لیے لاہور روانہ ہوچکے ہیں جبکہ قافلے میں موجود وکلا کی قیادت بار کے صدر فخرزاد کر ر ہے ہیں۔