پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کیلئے آسٹریلوی اسٹار بلے باز کرس لین نے بھی سائن اپ کرلیا، وہ اس سے قبل لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی نمائندگی کرچکے ہیں۔
آسٹریلوی اسٹار بلے باز کرس لِین نے پی ایس ایل سیزن 10 کیلئے خود کو رجسٹرڈ کرالیا، کرس لِین پی ایس ایل ڈرافٹ کا ایک بار پھر سے حصہ بنیں گے۔
آسٹریلوی جارحانہ مزاج بلے باز اس سے قبل پی ایس ایل میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی نمائندگی کرچکے ہیں۔
کرس لین نے اب تک 289 ٹی 20 میچز میں 8120 رنز بنائے ہیں، ان کا بہترین اسکور 113 رنز ناٹ آؤٹ ہے، ان کے کیریئر میں 5 سنچریاں اور 53 نصف سنچریاں شامل ہیں۔