آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی، آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔
ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ
آئی سی سی کی جانب سےٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ کےمطابق فل سالٹ کی دوسری اورتلک ورما کی بدستور تیسری پوزیشن پر ہے،سری لنکا کے پٹنم نشانکا 3 درجہ بہتری کےبعد چھٹے پوزیش پر قابض ہیں، جبکہ بابراعظم ایک درجہ تنزلی کے بعدساتویں نمبر پر پہنچ گئے، اس کے علاوہ محمد رضوان کی بھی ایک درجہ تنزلی،نویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی باؤلنگ رینکنگ
ٹی ٹوئنٹی باؤلنگ رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین کی پہلی پوزیشن برقرار ہے،عادل رشید کی دوسری اور وانندو ہسارانگا کی تیسری پوزیشن،نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر 5 درجہ بہتری کے بعد 9 ویں نمبر پر پہنچ گئے،جبکہ ٹی ٹوئنٹی ٹاپ ٹین باؤلرز میں کوئی پاکستانی باؤلرشامل نہیں ہے۔
آئی سی سی ٹیسٹ پلئیرز رینکنگ
ٹیسٹ بیٹرز میں انگلینڈ کے جو روٹ کا پہلا نمبر برقرار ہے، انگلینڈ کے ہیری بروک دوسرے اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کا تیسرا نمبر ہے،انڈیا کے یشسوی جیسوال ایک درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آ گئے
آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ چوتھے سے پانچویں نمبر پر چلے گئے۔
پاکستان کےسعود شکیل تین درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آ گئے،آسٹریلیا کےاسٹیو اسمتھ تین درجے ترقی کے بعد ساتویں نمبرپر آ گئے، بابراعظم دودرجےتنزلی کے بعد 17 ویں نمبرپرچلےگئے،محمد رضوان کی دو جبکہ سلمان آغا کی رینکنگ میں 5 درجے تنزلی 21ویں اور 23ویں نمبر پر آگئے۔