بھارتی ایجنسی ’’را‘‘ نے اجرتی قاتلوں، افغان ہتھیاروں سے پاکستان میں 6 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی، امریکی اخبار
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے بھارتی سرپرستی میں پاکستان میں ہونیوالی دہشت گردی کو بے نقاب کردیا۔ اخبار کا کہنا ہے کہ ’’را‘‘ نے اجرتی قاتلوں اور افغان ہتھیاروں سے پاکستان میں 6 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی۔
واشنگٹن پوسٹ نے بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کو بے نقاب کردیا، اخبار کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں سے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے، ’’را‘‘ نے اجرتی قاتلوں، افغان ہتھیاروں سے پاکستان میں 6 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال اپریل میں 2 نقاب پوشوں نے لاہور میں عامر سرفراز تامبا کو گولیوں کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے، یہ واقعہ بھی دوسرے ممالک کی طرح بھارتی خفیہ قتل مہم کا تسلسل ہے۔
واشنگٹن پوسٹ کا کہنا ہے کہ بھارتی ایجنسی ”را“ نے پاکستان میں کئی افراد کو نشانہ بنایا، شواہد سے واضح ہے پاکستانیوں کے قتل میں بھارت ملوث ہے، 2021ء میں بھی ”را“ نے پاکستان میں متعدد افراد کو قتل کرنے کیلئے خفیہ مہم چلائی، اس مہم میں کئی پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔
واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی وزیر داخلہ بھی ہلاکتوں میں بھارت کے ملوث ہونے کا انکشاف کرچکے ہیں، بھارتی قومی سلامتی کے مشیر نے کہا تھا کہ پاکستان پر حملہ کرنا غیر حقیقی ہے، اجیت ڈوول نے کہا تھا کہ اپنے مقاصد کیلئے خفیہ ذرائع استعمال کرسکتے ہیں۔
واشنگٹ پوسٹ کے مطابق امریکا، کینیڈا اور مغربی ممالک میں ”را“ کی قتل مہم سے بھارت شدید تنقید کی زد میں ہے، بھارت نے امریکا ،کینیڈا، مغربی ممالک میں ماروائے عدالت قتل کئے، کینیڈا اور امریکا میں بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ نے سکھ رہنماؤں کو قتل کیا، نئی دہلی سے را افسر وکاش یادیو نے نیویارک میں سکھ رہنمائ پر حملے کی ہدایت جاری کیں، را افسر نے قتل میں اپنے ایجنٹ کو مقامی قاتل کی خدمات لینے کی ہدایت کی، کینیڈین حکام نے بھی بھارتی سفارتکاروں، را کی دہشتگردی کو بے نقاب کیا تھا۔