نادراکی جانب سے دس سال سےبڑےبچوں کیلئےخصوصی سیکیورٹی فیچرزکےحامل ب فارم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی کاکہنا ہےکہ خصوصی ب فارم رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کااجراء مرحلہ وار 15جنوری سےکیاجائےگا،نادرا کا محکمہ پاسپورٹ کےاشتراک سےبچوں کی انگلیوں کےنشانات اورتصویرکوب فارم میں شامل کیا جائےگا،ان اقدامات سےبچوں کی شناختی معلومات کی چوری اورغلط استعمال کو روکنے میں مدد ملےگی۔
محسن نقوی نے مزید کہا یہ اقدامات بچوں کےجعلی شناختی کارڈ،غیرقانونی پاسپورٹ،انسانی اسمگلنگ جیسے جرائم روکنےمیں معاون ثابت ہوںگے، چیئرمین نادرا، ڈی جی پاسپورٹ اورپوری ٹیم کومختصر مدت میں ب فارم میں اصلاحات متعارف کرانے پرمبارکباددیتاہوں،پہلے مرحلےمیں 10سے18سال تک کےبچوں سے نادرا سینٹرپر انگلیوں کے نشانات اور تصویریں لیجائیں گی،