سال 2024 کے آخری روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے امریکی کرنسی ڈالر کی قدر میں 7 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جبکہ رواں سال کے دوران مجموعی طور پر ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر 1.17 فیصد بڑھی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے اور سال کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 55 پیسے پر بند ہوا۔
لازمی پڑھیں۔ 2024 کے دوران سونے کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟ حیران کن انکشاف
یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 48 پیسے پر بند ہوا تھا۔
رپورٹ کے مطابق انٹربینک میں رواں سال ڈالر مجموعی طور پر 3 روپے 31 پیسے سستا ہوا اور گزشتہ سال 2023 کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 281 روپے 86 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔
رواں سال انٹربینک میں ڈالر کی بلند ترین سطح 281 روپے 89 پیسے اور کم ترین سطح 277 روپے 51 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
انٹربینک میں 2024 کے دوران امریکی کرنسی 4 روپے 37 پیسے کے بینڈ میں رہی۔