سویٹزرلینڈ کی زرعی ٹیکنالوجی کمپنی 'سائنجنٹا' اور سندھ حکومت کی شراکت داری کے ذریعے گندم کی پیداوار میں اضافے کے لیے مفت ہربیسائیڈ پروگرام کا آغاز ہوگیا۔
پاکستان میں گندم کی پیداوار بڑھانے اور زرعی شعبےکو فروغ دینے کے لیے ایس آئی ایف سی کے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں،15,000 کسانوں کو مفت ہر بیسائیڈ فراہم کر کے 45,000 ایکڑ زمین پر گندم کی پیداوار بڑھانے کا ہدف ہے۔
اس پروگرام کا مقصد کسانوں کو زیادہ پیداوار اورمنافع کے لیے بااختیار بنانا ہے تاکہ وہ ہربیسائیڈ کا مؤثر استعمال کر کے بہترین نتائج حاصل کرسکیں،جدید ہربیسائیڈ سے گندم کی پیداوار میں اضافہ اور پاکستان کے غذائی تحفظ میں بہتری لائی جائے گی۔
سندھ میں کسانوں کوفصل کی پیداواری لاگت کو کم کرنے کے لیے معاونت بھی فراہم کی جائے گی،یہ پروگرام گندم کی کاشت کے چیلنجز سے نمٹنے، کسانوں کی زندگیوں میں بہتری لانے اور اقتصادی ترقی کے لیے ایک جامع حکمت عملی فراہم کرے گا
زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی اور پاکستان میں غذائی خودکفالت کو یقینی بنانا۔