پاکستان کو نشے کی لعنت سے نجات دلوانے کیلئے حکومت پاکستان اور عسکری قیادت کے احکامات پر منشیات فروشوں کیخلاف سخت کاروائیاں جاری ہیں۔
اعداد وشمار کے مطابق ستمبر 2023 سے اب تک ملک بھر سے 1065.160 میٹرک ٹن منشیات ضبط کرکے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 2413 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔
گزشتہ ہفتے کے دوران ملک بھر سے 3246.285 کلو منشیات ضبط جبکہ 30 منشیات فروش گرفتار کرلیا گیا۔
گزشتہ ہفتے کے دوران 124.150 کلو افیون اور 0.289 کلو دیگر منشیات،87.714 کلو ہیروئن، 3006.80 کلو ہشیش جبکہ 27.332 کلو متھ ضبط کرلیا گیا۔