شدید دھند کے باعث لندن کےایئرپورٹس پر پروازوں کا شیڈول بُری طرح متاثر ہوگیا،ہیتھرو اور گیٹ وک ایئرپورٹس پرمتعدد پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہیں۔
مانچسٹرہوائی اڈے پرمتعدد دیگرتاخیرکی اطلاع ملی، جس کے اوائل میں ہیتھرو اور برمنگھم میں درجنوں پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہےکہ انگلینڈ اور ویلز کے بیشتر حصوں میں دھند برقرار رہے گی اور خاص طور پر جنوبی علاقوں میں مزید دیر تک رہنے کا امکان ہے۔
مسافروں کو ائیرپورٹ آنے سے قبل پروازوں کا شیڈول چیک کرنےکا کہا گیا ہے،اس کے علاوہ ڈرائیوروں کو خبردارکیا گیا ہے کہ وہ سڑکوں پر اضافی احتیاط برتیں۔