افغانستان میں خواتین کے پردے کی راہ میں رکاوٹ بننے والی کھڑکیوں پر پابندی لگا دی گئی۔
طالبان کے سربراہ ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ کی جانب سے جاری فرمان میں کہا گیا کہ نئی رہائشی عمارتوں میں ایسی جگہ کھڑکی نہ لگائی جائے جو آس پاس رہنے والی خواتین کے لیے بے پردگی کا باعث بنے۔
انہوں نے ایسی تمام پرانی کھڑکیوں کو بند رکھنے اور متعلقہ حکام کو زیر تعمیر عمارتوں کا جائزہ لینے کی ہدایت کی۔
طالبان انتظامیہ نے غیر ملکی تنظیموں میں خواتین کی نوکریوں پر بھی پابندی عائد کردی ہے جبکہ خلاف ورزی کرنے والی این جی اوز کو بند کیا جاسکتا ہے۔