لاہور میں سردی کی شدت مزید بڑھ گئی۔ دھند کے باعث بند ہونے والے موٹرویز کو مختلف مقامات سے کھول دیا گیا۔
لاہور میں صبح سویرے درجہ حرارت پانچ ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔ شہر اور گردونواح میں دھند چھائی رہی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن بھر سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی جاری رہے گی ۔
آئندہ چند روز میں سردی کی شدت مزید بڑھے گی ۔ دھند کے باعث بند ہونے والے موٹرویز کے مختلف سیکشنز حد نگاہ میں بہتری پر کھول دئیے گئے۔