اوپن اور انٹربینک مارکیٹ میں آج امریکی ڈالرکی قدرمیں استحکام دیکھاگیا ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالرایک پیسے کمی سے دوسواٹہترروپےاسی پیسے پربندہواجبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر دوسواسی روپے پرمستحکم رہا۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/gBc4wXdK0o#SBPExchangeRate pic.twitter.com/7at62UZLzX
— SBP (@StateBank_Pak) October 20, 2023
گزشتہ روز امریکی ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 48 پیسے کی کمی آئی تھی۔جس کے بعد ڈالر کا ریٹ 280.29 روپے سے 278.81 روپے پر آگیا تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان میں امریکی ڈالر کی قیمت انٹربینک میں 307 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 330 روپے سے تجاوز کرگئی تھی۔ انٹربینک میں ڈالر 5 ہفتے میں مجموعی طور پر 30 روپے 30 پیسے سستا ہوچکا ہے۔