وزیراعظم شہباز شریف نے گھریلو صارفین کو گیس سپلائی میں کمی کی شکایات کا نوٹس لے لیا۔
وزیراعظم کی زیرصدارت گیس سپلائی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا،اجلاس میں وفاقی وزیر احد چیمہ، وزیر پیٹرولیم مصدق ملک اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
وزیراعظم شہبازشریف نےکہاگھریلوصارفین کو گیس کی بلاتعطل فراہمی فوری یقینی بنائی جائے، گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ گزشتہ سال کی نسبت اس سال گیس لوڈشیڈنگ کادورانیہ کم ہے، سسٹم میں سرپلس آر ایل این جی اورلوڈ مینجمنٹ پچھلےسال کی نسبت بہتر ہے،گھریلو صارفین کو صبح 5 بجے سے رات 10 بجے تک گیس دی جارہی ہے،
اجلاس میں کہاگیاکہ سوئی نادرن کی شکایات حل کرنےکی شرح 93 فیصد، سدرن کی 79 فیصد ہے، پاور سیکٹرکوبھی گیس ان کی ڈیمانڈ کے مطابق دی جارہی ہے،وزیراعظم نےمسئلے کےمستقل حل کےلیےسسٹم میں اصلاحات لانے کی ہدایات دیں۔